شوہر کا تشدد ،لو میرج کرنے والی خاتون دارلامان منتقل
لاہور(نامہ نگار)کینٹ کچہری کے جوڈیشل مجسٹریٹ نے شوہر کے تشدد سے تنگ پسند کی شادی کرنے والی بیوی صائمہ کو دارلامان بھیجنے کا حکم دے دیا ہے۔جوڈیشل مجسٹریٹ زیب شہزاد چیمہ نے صائمہ بی بی کی درخواست پر سماعت شروع کی توصائمہ نے موقف اختیار کیا کہ اس نے ارشاد کے ساتھ پسند کی شادی کی تھی، اس کا شوہر اب ہر وقت تشدد کرتا رہتا ہے۔ عدالت نے دلائل سننے کے بعد شوہر سے تنگ مغل پورہ کی رہائشی صائمہ بی بی کو دارلامان بھیجنے کا حکم دے دیاہے۔
تشدد،بیوی