پی ایچ سی کے قائم مقام سی ای او کی تعینانی کے خلاف درخواست پر جوب طلب

علاقائی

لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن کے قائم مقام چیف ایگزیکٹیو آفیسر ڈاکٹر اجمل کی تعیناتی کے خلاف درخواست پر پنجاب حکومت، ہیلتھ کیئر کمیشن اور ڈاکٹر اجمل سے 3 ہفتوں میں جواب طلب کر لیاہے۔چیف جسٹس سید منصور علی شاہ عامر علی نے درخواست پر سماعت کی، درخواست گزار کی طرف سے بیرسٹر احمد قیوم نے موقف اختیار کیا کہ پنجاب حکومت نے آج تک ہیلتھ کیئر کمیشن کا چیف ایگزیکٹیو آفیسر تعینات نہیں کیا ، ہیلتھ کیئر کمیشن ایکٹ کے مطابق سرکاری ملازم یا افسر ہیلتھ کیئر کمیشن کا چیف ایگزیکٹیو افسر تعینات ہی نہیں ہوسکتا لیکن حکومت نے ڈاکٹر اجمل کو چیف آپریٹنگ افسر بنا کر اختیارات حوالے کر دئے۔
پی ایچ سی