بھگت سنگھ تقریب، سکیورٹی فراہمی کی درخواست پرسی سی پی او کو فیصلے کی ہدایت

علاقائی

لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائیکورٹ نے بھگت سنگھ تقریب کو سکیورٹی فراہم کرنے کی درخواست پر سی سی پی او لاہور کو ایک ہفتے میں فیصلے کی ہدایت کر دی ہے، جسٹس عابد عزیز شیخ نے امتیاز قریشی کی درخواست پر سماعت کی، درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ شادمان چوک میں 23فروری کو بھگت سنگھ کی یاد میں تقریب منعقد کی جا رہی ہے لیکن لاہور پولیس 23 مارچ کو بھگت سنگھ کی یاد میں تقریب کے لئے سکیورٹی نہیں دے رہی ہے۔
فیصلہ ،سیکیورٹی