یو سی 140:نا اہل قرار دئے گئے کونسلر کی درخواست پر الیکشن کمیشن سے جواب طلب

علاقائی


لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائیکورٹ نے یوسی140ہربنس پورہ سے لیبر کونسلر اکرام الحق کی نااہلی کے خلاف درخواست پر الیکشن کمیشن پنجاب سے 3 ہفتوں میں جواب طلب کر لیاہے، جسٹس شاہد وحید نے سماعت کی، درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ مخالف امیدوار محمد بن ماجد ایڈووکیٹ نے جھوٹی انتخابی عذرداری دائر کی اور ٹربیوبل نے بے بنیاد دستاویزات پر کارروائی کرتے ہوئے نااہل قرار دے دیا،فیصلہ معطل کیا جائے۔
نا اہلی