توہین عدالت کی درخواست پر سی ٹی او رائے اعجاز کو نوٹس
لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائیکورٹ نے توہین عدالت کی درخواست پر سی ٹی او رائے اعجاز کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 3ہفتوں میں جواب طلب کر لیاہے، جسٹس شجاعت علی خان نے ٹریفک اہلکار حافظ شہزاد کی درخواست پر سماعت شروع کی تو درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ اس نے ایک سال قبل سول ڈیفنس سے ٹریفک پولیس لاہور میں تبادلہ کیا گیا، سی ٹی او کو ٹریفک پولیس میں ملازمت ضم کرنے کی درخواست دی لیکن لاہور ہائیکورٹ کے حکم کے باوجود ٹریفک پولیس میں ضم کرنے کی درخواست پر فیصلہ نہیں کیا جا رہا ۔
سی ٹی او