مانگا منڈی کے قریب ٹرالر اور کار میں تصادم ، 3افراد شدید زخمی

علاقائی

لاہور (اپنے کرا ئم ر پو رٹر سے) مانگا منڈی کے قریب ملتان روڈ پر ٹرالر اور کار میں خوفناک تصادم ہوگیا۔ حادثے میں 3افراد شدید زخمی ہوگئے۔امدا د ی ٹیمو ں نے زخمیو ں کو طبی امدا دمقامی ہسپتا ل منتقل کیا گیا جہا ں طبی امدا د دی جا ر ہی ہے ۔ بتا یا گیا ہے کہ ما نگا منڈی کے قریب 22 ویلر ٹرالر موڑ کاٹ رہا تھا کہ پیچھے سے آنے والی کار رفتار پر قابو نہ پاسکی اور ٹرالر کے نیچے جا گھسی۔ حادثے میں کار میں سوار تینوں افراد اسلم ، انیس ، ر حمن شدید زخمی ہوگئے۔زخمیوں کو موقع پر موجود افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت گاڑی سے نکالا۔ تینوں کو زخمی حالت میں ہسپتا ل میں منتقل کردیا گیا ہے جہاں ان کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔