نصیر آباد،تلاشی کی آڑ میں پولیس کا مقامی گیسٹ ہاؤس پر دھاوا

نصیر آباد،تلاشی کی آڑ میں پولیس کا مقامی گیسٹ ہاؤس پر دھاوا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (اپنے کرا ئم ر پورٹر سے) تھا نہ نصیر آبادکے ایس ایچ او کا اہلکاروں کے ہمراہ مقامی گیسٹ ہاؤس پر چھاپہ،گیسٹ ہاؤس میں موجود کسٹمرز کے ساتھ پولیس سختی سے پیش آئی اور انہیں مبینہ طور پر تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔تھانے کے عملے نے ساتھ چلنے سے انکار کرنے والے ایک شخص کو زبردستی اپنے لے جانے کے لئے گھسیٹا۔ ذرا ئع کے مطابق گیسٹ ہاؤس کے مالک اور ایس ایچ او میں ’’لین دین‘‘ کا تنازع تھا جس کے باعث مقامی تھانے نے چھاپہ مار کر تلاشی کی آڑ میں کارروائی کی۔پو لیس حکام نے نو ٹس لیتے ہو ئے کا رروا ئی کا آغاز کردیا ہے ۔ واضح رہے کہ ایس ایچ او کوتین روز قبل وزیر اعلیٰ پنجاب کا روٹ کلئیر نہ کروانے پر معطل کر دیا گیا تھا بعد ازاں اعلیٰ افسران کی سفارش پر اسے بحال کر دیا گیا تھا۔

مزید :

علاقائی -