موبائل کی دکان میں چوری کی واردات، فوٹیج منظر عام پر آگئی
لاہور(اپنے کرائم رپورٹرسے) وسن پورہ کے علاقہ میں موبائل کی دکان میں دن دیہاڑے چوری کی واردات کی فوٹیج منظر عام پر آگئی، چوروں کو دکان میں داخل ہو کرلوٹ مار کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔بتایا گیا ہے کہ فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دوافراد پہلے تالہ توڑکر دکان میں داخل ہوتے ہیں۔چوروں کو دکان میں داخل ہو کرلوٹ مار کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔ دکان مالک کے مطابق پولیس چار گھنٹے کی تاخیر سے پہنچی اور تعاون بھی نہیں کررہی۔اس کا کہناتھاکہ ایک جانب مالی نقصان اور دوسری جانب پولیس کا رویہ ذہنی اذیت کاباعث بن رہا ہے۔