شما لی چھا ؤ نی، نجی کمپنی کے ملازم کے گھر پرموٹر سائیکل سوار فائرنگ کرکے فرار

علاقائی

لاہور (اپنے کرا ئم ر پو رٹر سے) شما لی چھا ؤ نی کے علاقہ میں نجی کمپنی کے ملازم کے گھر پرنا معلوم موٹر سائیکل سوار فائرنگ کرکے فرار ہوگئے ۔ پو لیس نے متاثرہ شخص کی درخواست پر کا رروا ئی شروع کردی ہے ۔پو لیس کے مطا بق شما لی چھا ؤ نی کے علاقے ضرار شہید روڈ کا ر ہائشی طلا ل احمد جوایک نجی کمپنی میں ملازمت کرتا ہے ہفتہ کے روز گھر میں موجود تھا کہ نامعلوم موٹر سائیکل سوار آئے اور گھر پر فائرنگ کرنے کے بعد موقع سے فرار ہوگئے ۔فائرنگ کے نتیجے میں گھر کے شیشے ٹوٹ گئے ۔فا ئر نگ کی اطلا ع کے بعد پو لیس نے موقع پر پہنچ کر شوائد اکھٹے کرتے ہو تے ہو ئے کا رروا ئی کا آغاز کردیا ہے ۔