کوٹ خراب سی کرنکمے درزی نے شادی ہی خراب کردی

علاقائی

لاہور(نامہ نگار)سسرالیوں نے بڑے پیار سے بارات پرپہننے کے لئے کوٹ کاکپڑابھجوایا،کوٹ خراب سلائی کرکے نکمے درزی نے شادی ہی خراب کردی ہے جبکہ جگہ جگہ پر استری لگنے سے کوٹ مزید بدنما کردیا گیا ،متاثرہ دولہا پرویزنے دولہا ہاؤس کے مالک کے خلاف 50ہزار روپے ہرجانے کا دعویٰ دائر کردیا ہے ۔صارف عدالت نے یکم اپریل کودولہا ہاؤس کے مالک کوطلب کرلیا ہے ۔