خواتین نیوز اینکر دوپٹے کی پابند ہوں ،درخواست پر پیمرا کو فیصلہ کرنے کا حکم

علاقائی

لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائیکورٹ نے خواتین نیوز اینکرز کو دوپٹے کا پابند بنانے کی درخواست پر پیمرا کو فیصلہ کرنے کا حکم دے دیا ہے۔چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ سید منصور علی شاہ نے شہباز مغل کی درخواست پر سماعت کی۔ درخواست گزار کا موقف تھا کہ ٹی وی چینلز پر خواتین اینکرز کو دوپٹے کا پابند بنانا پیمرا کی ذمہ داری ہے لیکن پیمرا اپنے ہی ضابطہ اخلاق کی ذمہ داری پوری نہیں کر رہا، عدالت نے درخواست گزار کو ترمیمی درخواست دائر کرنے کی ہدایت کی جبکہ پیمرا کو درخواست گزار کا موقف سن کر جلد فیصلہ کرنے کا حکم دے دیاہے۔
فیصلہ حکم