ٹیکنو کریٹ حکومت کا قیام مسائل کا حل نہیں

ٹیکنو کریٹ حکومت کا قیام مسائل کا حل نہیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

جہانیاں(آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے جنرل سیکر ٹری جہانگیر ترین نے کہا ہے نواز شریف اقرار کر لیں کہ انہوں نے قوم کا پیسہ لوٹا ہے،عدلیہ اور ادارے صبر سے کام لے رہے ہیں، ٹیکنو کریٹ حکومت کا قیام ملک کے مسائل کا حل نہیں ہے۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار خانیوال میں عمران خان کے 4نومبر کوو ہونے والے جلسہ کیلئے انتظامات کا معائنہ کرنے کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ کہ نواز شریف جب سے نااہل ہوئے ہیں یہ عدلیہ پر حملے کررہے ہیں،عدلیہ نے بہت صبر کا مظاہرہ کرتے ہوئے ان کو کچھ نہیں کہا ہے،یہ توہین عدالت کررہے ہیں۔نواز شریف اور ان کا خاندان جان بوجھ کر توہین عدالت کررہے ہیں تاکہ یہ سیاسی شہید بنیں،عدلیہ پر اور فوج پر انگلیاں اٹھا کر یہ سیاسی شہید بننے کی کوشش کررہے ہیں۔شریف خاندان کی یہ کوشش ہے کہ جس سے انہیں قوم کو یہ کہنے کا موقع ملے کہ دیکھا یہ سب ہمارے خلاف ہیں لیکن ہمیں امید ہے کہ ایسا نہیں ہو گا عدلیہ بھی صبر سے کام لے رہی ہے اور تمام ادارے بھی صبر سے کام لے رہے ہیں۔

مزید :

علاقائی -