رشوت لینے تشدد کرنے پر ، کوٹ لکھپت جیل کے ڈیوٹی انچارج اور 10اہلکاروں کیخلاف مقدمہ درج

رشوت لینے تشدد کرنے پر ، کوٹ لکھپت جیل کے ڈیوٹی انچارج اور 10اہلکاروں کیخلاف ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(کرا ئم ر پورٹر)کوٹ لکھپت پو لیس نے قیدی کے لواحقین سے ایک ہزار روپے مبینہ طور پر رشوت لینے اور خاتون پر وحشیا نہ تشدد کر نے پر کوٹ لکھپت جیل کے ڈیوٹی انچارج سمیت5نامزد اور 5نا معلوم اہلکاروں کے خلاف مقد مہ درج کر لیا گیا تاہم پولیس کسی بھی اہلکار کو گر فتار نہ کر سکی ہے ،بتا یا گیا ہے کہ چند روز قبل شاہدرہ کی رہائشی شمیم بی بی رشتہ دار قیدی سے ملاقات کے لئے کوٹ لکھپت جیل آئی۔اہلکاروں نے ایک ہزار روپے لینے کے باوجود ملاقات نہ کر وائی اور کہا کہ سپریٹنڈنٹ جیل نے ملاقات سے منع کر دیا ہے جس پر خاتون کی اہلکاروں سے پیسے واپس نہ دینے پر تلخ کلا می ہو گئی۔ اہلکاروں نے جیل افسر کے حکم پر خاتون کو تشدد کا نشانہ بنایاجس سے وہ شدید زخمی ہو گئی۔آ ئی جی پنجاب پو لیس کے حکم پر کوٹ لکھپت جیل انتظا میہ کے اہلکاروں کے خلاف ،مقد مہ 884/17بجرم 337, 354, 147,149,337f درج کر لیا۔ اعجاز اصغر نے بتا یا کہ میں نے تو ان کی صلح کروانے کی کوشش کی تھی میں نے تشدد کا حکم نہ دیا تھا ،واضح رہے کہ چند روز قبل ہی ڈی آ ئی جی لاہور رینج ملک مبشر نے انکوئری کر کے سب کو بے گناہ لکھ دیا تھا ۔اس کے باوجود آ ئی پنجاب پو لیس کے حکم پر مقد مہ درج ہو گیا ۔

مزید :

علاقائی -