تھانہ مانگا منڈی میں مخصوس برادری کے 2افسروں کا قبضہ ، مقدمات کیلئے’’فیس ‘‘ لازم

تھانہ مانگا منڈی میں مخصوس برادری کے 2افسروں کا قبضہ ، مقدمات کیلئے’’فیس ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

مانگا منڈی (نمائندہ خصوصی)تھانہ مانگامنڈی میں میو برداری کے افسروں کا قبضہ، سائلوں کو انصاف ملنا مشکل ہو گیا ۔تفصیلات کے مطابق محرر منشی سلیم انجم میو،نائب محرر منشی عبدالقیوم میو ،نائب محرر محمد الیاس راجپوت ،اے ایس آئی عامر سلیم میو ،اے ایس آئی محمد شریف میو کے علاوہ 5 سپاہی تھانہ مانگا منڈی میں تعینات ہیں جومبینہ طور پر مک مکا کرتے ہیں جس کے باعث شہریوں کو انصاف ملنا مشکل ہو چکا ہے ۔ محرر منشی سلیم انجم نے مقدمہ درج کرنے کے علیحدہ علیحدہ ریٹ مقرر کررکھے ہیں جو سائل ریٹ کے مطابق نذرانہ ادا نہ کرے توکئی روز تک اس کا مقدمہ درج نہیں کیا جاتا۔ایس ایچ او مستینر احمد خاں سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے بتایاکہ جہاں تک میو برداری سے تعلق رکھنے والے اہلکاروں کی بات ہے ، مجھے ان سے پیار ہے ۔دوسری بات مقدمہ درج کرنے سے پہلے محرر منشی سلیم انجم اور اے ایس آئی عامر سلیم تفتیش کرکے بتاتے ہیں کہ یہ مقدمہ درج کر نا ہے یا نہیں ۔ہر مقدمہ میرٹ پر درج کیا جاتا ہے ۔شہریوں نے تھانہ مانگا منڈی کے اس انوکھے طریقہ پر انتہائی تشویش کا اظہار کیا ہے ۔

مزید :

علاقائی -