شماریات ڈویژن حلقہ بندیوں کیلئے مردم شماری کا ڈیٹا جلد فراہم کرے :الیکشن کمشن

شماریات ڈویژن حلقہ بندیوں کیلئے مردم شماری کا ڈیٹا جلد فراہم کرے :الیکشن ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (صباح نیوز)الیکشن کمیشن نے شماریات ڈویژن کو نئی حلقہ بندیوں کیلئے مردم شماری کا ڈیٹا جلد از جلد فراہم کرنے کی ہدایت کر دی ہے میڈیا رپورٹس کے مطابق اس ضمن میں چیف الیکشن کمشنر جسٹس سردار رضا نے نئی حلقہ بندیوں سے متعلق اجلاس کی صدارت کی جس میں نئی حلقہ بندیوں کے حوالے سے جا ئزہ لیا گیا چیف کمشنر مردم شماری آصف باجوہ نے بریفنگ میں کہا کہ مردم شماری کے نتائج مرتب کرنے پر کام جاری ہے ۔ اگست تک نتائج کا نوٹیفکیشن متوقع ہے ۔ مردم شماری کا حتمی ڈیٹا مشترکہ مفادات کونسل اور کابینہ سے منظوری کے بعد ہی الیکشن کمیشن کو فراہم کیا جائے گا ۔ الیکشن کمیشن حکام نے بتایا کہ ڈیٹا ملنے کے بعد کمیشن کو نئی حلقہ بندیوں کیلئے چھ ماہ درکار ہونگے۔

مزید :

علاقائی -