ایف آئی اے گجرات نے 3انسانی سمگلر گرفتار کر لیے

ایف آئی اے گجرات نے 3انسانی سمگلر گرفتار کر لیے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لا ہور (کرائم رپورٹر)ایف آئی اے نے گجرات کے سات نوجوانوں کو کوئٹہ کے راستے یورپ بھجوانے کے لئے لے جانے والے تین انسانی سمگلروں کو گرفتار کرلیا ۔انسانی سمگلر وں کی ویگن سے ساتوں نوجوانوں کو بھی بازیاب کرالیا گیا ۔تفصیلات کے مطابق بیس نوجوانوں کی دہشت گردوں کے ہاتھوں ہلاکت کے باوجود زمینی راستے سے یورپ جانے والے نوجوانوں کی تعداد میں کمی نہیں ہوئی ۔گزشتہ روز گجرات اور کھاریاں سے تعلق رکھنے والے سات نوجوانوں کو تین انسانی سمگلر ہائی ایس ویگن نمبر ایل ای ایس 9933پر بٹھاکر گجرات سے کوئٹہ جارہے تھے جنہیں خفیہ اطلاع پر ایف آئی اے گجرات کی ٹیم نے چھاپہ مار کر گرفتار کرلیا ۔گرفتار ہونے والے انسانی سمگلروں میں گجرات کے سجاد الیاس عرف بوبی اور طیب اور کھاریاں کانثار شامل ہے ۔ملزموں کے ساتھ ویگن میں کوئٹہ جانے والے نوجوانوں نے ایف آئی اے کے افسران کو بتایا کہ ایجنٹوں نے ان سے ایک لاکھ تیس ہزار فی کس وصول کیا ہے اور باقی رقم یورپ پہنچ کر انسانی سمگلروں کو دی جانی تھی ۔ایک سوال پر ان نوجوانوں نے بتایا کہ ہم نے ٹی وی نہیں دیکھا اس لئے ہمیں نہیں معلوم کے بیس نوجوان کیسے قتل ہوئے ہیں ۔ایف آئی اے حکام کا کہناہے کہ انسانی سمگلروں نے بیس نوجوانوں کی ہلاکت کے باوجود انسانی سمگلنگ کا دھندہ بند نہیں کیا ۔

مزید :

علاقائی -