جوڈیشل مجسٹریٹ نے شراب برآمدگی کے مقدمے میں ملوث ملزم کی ضمانت منظور کر لی

علاقائی


لاہور(نامہ نگار)ماڈل ٹاؤن کچہری کے جوڈیشل مجسٹریٹ نے شراب برآمدگی کے مقدمے میں ملوث ملزم کی ضمانت منظور کر لی۔جوڈیشل مجسٹریٹ احسن رضا کے روبرو سمن آباد پولیس نے ملزم کے خلاف درج مقدمے کا چالان پیش کیا، پراسیکیوشن نے عدالت کو بتایا کہ ملزم سے پولیس نے دوران چیکنگ شراب برآمد کی تھی، ملزم کے پاس شراب لیجانے کا پرمٹ بھی موجود نہیں تھا،لہذاملزم کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے،ملزم کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ پولیس نے ملزم کے خلاف بے بنیاد مقدمہ درج کیا ہے،مخالفین نے پولیس کے ساتھ ساز باز کر کے ملزم کو اس مقدمہ میں ملوث کیا ہے، ملزم کے وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ ملزم کی درخواست ضمانت منظور کی جائے،عدالت نے تمام دلائل سننے اور پولیس ریکارڈ کا جائزہ لینے کے بعد ملزم کی ضمانت منظور کر لی۔