مخالفین نے تشددکرکے ایک شخص کو موت کے گھاٹ اتار دیا
قصور (بےورورپورٹ)منڈی عثمانوالا کے گاﺅں موضع شیخوپوریاں میں مبینہ معمولی لڑائی جھگڑے کے نتازعہ پر مخالفین نے لاٹھیوں اور ڈنڈوں کے وار کرکے ایک شخص کو موت کے گھات اتار دیا اور فرار ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق مقدمہ کے مدعی محمد امیر نے بتایا کہ اس کے والد نظام دین اور ملزمان محمد اقبال وغیرہ کے ساتھ معمولی بات پر جھگڑا ہو گیا تھا گاﺅں کے معززین نے مداخلت کرکے معاملہ رفع دفع کروا دیا مگر اقبال وغیرہ نے یہ رنجش دل میں رکھی وقوعہ کے روز ملزمان اسلحہ اور ڈنڈے سوٹوں سے حملہ آور ہو کر نظام دین کے گھر آئے اور اسے مار پیٹ کے علاوہ تشدد کرکے مار ڈالا اور فرار ہو گئے۔ پولیس تھانہ منڈی عثمانو الا نے مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔