بھارت کیساتھ تصفیہ طلب معاملات مذاکرات کے ذریعے حل کرنے کے خواہاں ہیں پاکستان

بھارت کیساتھ تصفیہ طلب معاملات مذاکرات کے ذریعے حل کرنے کے خواہاں ہیں ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

                                          واشنگٹن (آن لائن )خارجہ امور کے بارے میں وزیراعظم کے خصوصی معاون طارق فاطمی نے کہا ہے کہ پاکستان بھارت کےساتھ تمام تصفیہ طلب معاملات مذاکرات کے ذریعے حل کرنے کا خواہاں ہے۔وہ واشنگٹن میں بین الاقوامی امن سے متعلق امریکی تھنک ٹینک کارنیجی اینڈوومنٹ میں اظہار خیال کررہے تھے۔علاقائی امن کے بارے میں وزیراعظم نواز شریف کا نظریہ بیان کرتے ہوئے طارق فاطمی نے کہا کہ پاکستان افغانستان، ایران اور بھارت کی قیادت سے رابطے کیلئے مستقل کوششیں کررہا ہے۔پاکستان اور بھارت کے درمیان تعلقات کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ پاکستان بھارت کے ساتھ سیاسی، تجارتی اور سیکورٹی کے معاملات جامع مذاکرات کے ذریعے حل کرنا چاہتا ہے۔طارق فاطمی نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان جامع مذاکرات کی بحالی کی صورت میں دونوں ملک منڈی تک بلا امتیاز رسائی کے مقصد کے حصول کے لئے کام کریں گے۔پاکستان اور امریکہ کے درمیان تعلقات کے بارے میں انہوں نے کہا کہ بعض پیچیدگیوں کے باوجود دونوں ملکوں کے درمیان قریبی روابط ہیں اور وہ اس اہم شراکت داری کو دیرپا اور مزید مضبوط بنانے کی اہمیت سے آگاہ ہیں جبکہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات اب مستحکم سمت کی طر ف گامزن ہے انہوں نے بڑھتی ہوئی مارکیٹ کی رسائی کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے پاکستان کے مختلف شعبوں خاص کرتوانائی کے ِشعبے میں امریکی حکومت کی معاونت کا شکریہ ادا کیا۔ طارق فاطمی نے سوال و جواب کے سیشن کے دوران پاکستان کے داخلی معاملات اور خارجہ تعلقات بارے مختلف سوالات کے جواب دئیے ۔شمالی وزیرستان میں ہشت گردوں کے خلاف جاری کارروائی کے بارے میں طارق فاطمی نے کہا کہ عسکریت پسند اپنے ٹھکانوں سے راہ فرار اختیار کررہے ہیں اور عسکریت پسندں کے خلاف یہ کارروائی ضرورت کے مطابق جاری رکھی جائے گی۔
پاکستان

 

مزید :

علاقائی -