احتساب کے عمل سے جمہوریت کو کوئی خطرہ نہیں، شفقت محمود

احتساب کے عمل سے جمہوریت کو کوئی خطرہ نہیں، شفقت محمود

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور( نمائندہ خصوصی)پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات و ایم این اے شفقت محمود نے اعلان کیا ہے کہ اگر وزیراعظم نا اہل ہوئے تو پھر ہم اسمبلی میں وزرات عظمی کی سیٹ پر حکومت کا مقابلہ کرینگے۔ان خیالات کا اظہار انہو تاجر رہنما صفدر بٹ کی پی ٹی آئی میں شمولیت کے موقع پر یس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ ہم صفدر بٹ کے شکر گزار ہیں جو کہ پارٹی میں شامل ہوئے ہیں یہ ہماری پارٹی میں ایک اچھا اضافہ ثابت ہوں گے لوگ جوق در جوق پی ٹی آئی میں شامل ہو رہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ یہ جمہوریت کی فتح ہے کہ ایک طاقتور کا احتساب ہو رہا ہے قانون کی حکمرانی جمہوریت کا لازمی جزو ہے بڑے بڑے مگرمچھوں کو کوئی پوچھتا نہیں تھا آج ایک تاریخی موڑ ہے کہ ایسے لوگوں کا احتساب ہو رہا ہے جنہیں کوئی پوچھتا تک نہیں تھا احتساب کے عمل سے جمہوریت کو کوئی خطرہ نہیں ہے بلکہ اس عمل سے تو جمہوریت مضبوط ہو رہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کو کہنا پڑا کہ وزیر اعظم کی زندگی کی کھلی کتاب کے کئی صفحے غائب ہیں اصل کھلی کتاب تو عمران خان کی زندگی ہے عمران خان نے پروفیشنل کرکٹ سے نام کمایا عمران خان کی ایک ہی جائیداد انگلینڈ مین تھی جس کا سارا ریکارڈ بھی موجود ہے ۔انہوں نے کہا کہ عمران خان سے نبی گالا کا پوچھا گیا جس کا انہوں نے حساب دے دیا ہے عمران خان نے آج تک کوئی پبلک آفس ہولڈ نہیں کیا ہے عمران خان سے ان کا موازانہ کیسے ہو سکتا ہے؟عمران خان نے حکومت سے باہر رہ کر فلاحی کام کئے نوازشریف اور بچے پوچھتے ہیں ہم پر الزام کیا ہے سپریم کورٹ نے بتا دیا کہ آپ نے کرپشن کی آپ پر کرپشن کے 29 کیسز ہیں فیصلے کی گھڑی آ گئی ہے ہمارے وکیل نے دس ایسی چیزیں بتائی ہیں جو آپ کو نا اہل قرار دے سکتی ہیں ۔
شفقت محمود

مزید :

علاقائی -