نشتر کالونی ، 56سالہ شخص کوتیز رفتار ٹریکٹر نے کچل کر ہلاک کردیا
لاہور ( کرائم سیل) نشتر کالونی کے علاقہ میں سٹاپ پر کھڑے 56سالہ شخص کوتیز رفتار ٹریکٹر نے کچل کر ہلاک کردیا ۔ پولیس نے نعش کو قبضہ میں لیکر ورثاء کی تلاش شروع کردی ۔ بتایاگیا ہے کہ نشتر کالونی سٹاپ پر نامعلوم شخص گاڑی کے انتظار میں کھڑا تھا کہ تیز رفتار ٹریکٹر نے بے قابو ہوکر ٹائروں تلے کچل دیا جس کے نتیجے میں مذکورہ شخص موقع پرہی ہلاک ہوگیا ۔ پولیس کے مطابق متوفی کی تاحال شناخت نہیں ہوسکی ۔