40سالہ شخص پرُ اسرار طور پر جاں بحق، نعش ورثا کے سپرد

40سالہ شخص پرُ اسرار طور پر جاں بحق، نعش ورثا کے سپرد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(کرائم سیل) لیاقت آباد کے علاقہ میں 40سالہ شخص پرُ اسرار طور پر جاں بحق، پولیس نے نعش کو ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کر دیا۔پولیس اور اہل علاقہ نے نمائندہ ’’پاکستان‘‘ سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ اوکاڑہ کا شہری 40سالہ محمد بلال ولد دوست محمد لاہور میں کام کرتااور لیاقت آباد کے علاقہ میں کرایہ پر رہائش پذیر تھا۔گزشتہ روز اس کو ہارٹ اٹیک ہوا اور ہسپتال لے جایا گیا جہاں وہ ٹھیک ہو گیا اور ڈسچارج ہو کر گھر آگیا لیکن گھر میں آتے ہی اس کو پھر سے ہارٹ اٹیک ہو گیا اور موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا ۔اطلاع ملنے پر پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر ضروری کارروائی کے بعد متوفی کی نعش کو ورثا کے حوالے کر دیا جسے وہ تدفین کے لیے متوفی کے آبائی شہر اوکاڑہ لے گئے۔پولیس کے مطابق ظاہری طور پرموت کی وجہ طبی معلوم ہوتی ہے البتہ حالات مشکوک ہیں اس لئے ضروری کارروائی کی گئی ہے۔

مزید :

علاقائی -