میڈاس کمیونی کیشنز کے دفتر سے قیمتی ریکارڈ اور فائلیں چوری کا مقدمہ درج
لاہور (کرا ئم ر پو رٹر )جنو بی چھا ؤ نی پو لیس نے ملزمان کے خلا ف مقد مہ نمبر 644\17 د فعہ 381\408 کے تحت در ج کر لیا ہے ۔ مقدمہ مد عی کے مطا بق میڈاس کمیونیکیشنز پاکستان میں بطور سینئر ریجنل ڈائیریکٹر ہوں اور اس دفتر میں میرے بعد مرزا ہارون احمد بطور ریجنل ڈائریکٹر تھا اور احمد رضا سینئر میڈیا مینجر جبکہ عامر سلیم بزنس ڈویلپمنٹ مینجر اور ماتحت مسمیان آمنہ سہیل اکاونٹ مینجر ، عالیہ خانم فرنٹ ڈیسک، روشانے امجد مینجر بزنس ڈویلپمنٹ محمد اقبال ضیغم کلائینٹ سروس ایگزیکٹو ، محمد اعجاز بٹ مینجر کلائینٹ سروس ، عدیل بٹ مینجر کلائینٹ سروس، علی مسعود غوری ایسوسی ایٹ ڈائریکٹر کریٹو، سیدہ عروج فاطمہ، اویس ملک ، فرحان علی، حماد احمد خان ، حنا اسلم، مہوش بتول، محمد صدام سعید ی، سجاد ارم، سارا طارق، شعیب افتخار کام کر رہے ہیں مورخہ 19.05.2017 سے مورخہ 23.05.2017 تک پی سی ہوٹل میں بسلسلہ سیمینار درخواست گزار مصروف رہا، عدم موجودگی میں ملزمان بالا نے دفتر میں قیمتی ریکارڈ ، فائلیں اور مختلف کلائنٹس جن میں فاسٹ مارکیٹنگ کمپنی کی انوائیسز ، وٹامن کمپنی کی انوئیسز ، اکیوٹ کالج کی انوایئسز ، انسٹی ٹیوٹ آف ساؤدرن پنجاب کی انوائیسز کے ہمراہ لیپ ٹاپ 13 عدد دیگر ضروری لین دین کی قیمتی فائلز و ریکارڈ چوری کر لئے اور پروفیشنل انسٹی ٹیوٹ آف پاکستان سے بطور امانتا وصول کردہ کمپنی کی انوائیسز کی رقم جو کہ میڈاس کے اکاؤنٹ میں جمع کروانی تھی کی بجائے ملزمان نے باہمی مشورہ ہو کر ذاتی استعمال کے لئے خرد برد کر لئے ہیں اور مورخہ 23.05.2017کو دفتر کو تالہ لگا کر بھاگ گئے ہیں ملزمان کے فون نمبرز پر بار بار فون کئے جو کہ بند ہیں دفتر کا تالہ رو برو گواہان عمران رانا اور برھان آصف چیک کیا گیا تو مذکورہ بالا ریکارڈ و قیمتی فائلیں اور دیگر لیٹر پیڈ تعدادی تقریبا 5000 چور ی ہونا پائے گئے ہیں ریکارڈ چیک کرنے پر معلوم ہوا کہ ملزمان بالا نے پروفیشنل انسٹی ٹیوٹ آف پاکستان سے انوائیسز کے مطابق تمام تر رقم وصول کر کے ذاتی استعمال میں سے انوائیسز کے مطابق تمام تر رقم وصول کرکے ذاتی استعمال میں لاتے ہوئے خورد برد کر لئے اس طرح ملزمان بالا نے کمپنی کی انوائیسز کسٹمرز سے وصول کی لیکن کمپنی کے اکاؤنٹ میں جمع نہ کروائیں جن سے کمپنی کو مالی نقصان ہوا اوردیگر ڈیٹا لیٹر پیڈ لیپ ٹاپ چور ی کر کے کمپنی کی ساخت کو نقصان پہنچایا ہے اندریں حالات استدعا ہے کہ نامزد ملزمان کے خلاف کمپنی کی مالیت کی انوائیسز کسٹمرز سے وصول کرنے اور رقم کو خورد برد کرنے اور اکاؤنٹ میں نہ جمع کروانے لیپ ٹاپ و ڈیٹا چور ی کرنے کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے اور کمپنی کی تمام تر رقم ڈیٹا لیپ ٹاپ لیٹر پیڈز و دیگر چوری شدہ سامان برآمد کروایا جائے۔اور درخواست گزار کی کمپنی کو انصاف فراہم کیا جائے۔