کوئٹہ ،پارا چنار دھماکے،لاہور میں سیکیورٹی ہائی الرٹ،آپریشنز میں تیزی
لاہور (کرائم رپورٹر+اپنے کرائم ر پو رٹر سے)کوئٹہ دھماکوں کے بعد لاہور میں سکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی، داخلی اور خارجی راستوں پر گاڑیوں اورموٹر سائیکلوں کی چیکنگ کی ہدایت کی گئی ہے، ڈی آئی جی آپریشنزنے ڈولفن سکواڈاور پیرو فورس کو اہم عمارتوں کے اطراف سرچ آپریشن کا حکم دیدیاہے۔شہرکے تمام ایس پیزنے اپنے اپنے علاقے میں خودسکیورٹی مانیٹرنگ کی۔ عید کی آمد آمد کے ساتھ پولیس نے شہر کے مختلف علاقوں میں انٹیلی جنس بنیاد پر آپریشن کا سلسلہ تیز کر دیا۔شہر میں مختلف مقاما ت پر اسلا م پو ر ہ ، اچھر ہ ، مصر ی شاہ ،گجر پو ر ہ ، قلعہ گو جر سنگھ سمیت مختلف علاقوں میں سکیورٹی فورسز اور پولیس نے مشترکہ طور پر سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کیا۔ سحری کے بعد شروع ہونیوالا آپریشن چار گھنٹے تک جاری رہا جس میں پانچ سو کے قریب گھروں کی تلاشی لی گئی۔