جوڈیشل مجسٹریٹ نے نو عمر ملزمان کی ضمانت کی درخواستیں منظورکر لیں

جوڈیشل مجسٹریٹ نے نو عمر ملزمان کی ضمانت کی درخواستیں منظورکر لیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نامہ نگار)کوٹ لکھپت پولیس کا عظیم کارنامہ ،12سالہ ارسلان، 13سالہ قمر اور 14سالہ عدیل کے خلاف چوری کا مقدمہ درج کر لیا، جوڈیشل مجسٹریٹ نے 30،30ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض نو عمر ملزمان کی ضمانت کی درخواستیں منظور کرتے ہوئے انہیں رہاکرنے کا حکم جاری کردیا ہے ۔جوڈیشل مجسٹریٹ طارق اشرف چیمہ کے روبرو کوٹ لکھپت پولیس نے نوعمرملزمان ارسلان، قمر اور عدیل کے خلاف درج مقدمات کا چالان پیش کیا ۔ملزمان کے وکیل نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ پولیس نے نو عمر ملزمان کے خلاف بے بنیاد مقدمہ درج کیا ہے، اصل مجرم پکڑنے کے بجائے نو عمر ملزمان پر مقدمہ درج کر دیا ہے ۔پولیس تفتیش میں ملزمان پر کوئی جرم ثابت نہیں ہوا،ملزمان کے وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ ملزمان کی ضمانت کی درخواستیں منظور کی جائیں،عدالت نے دلائل سننے کے بعد مذکورہ نوعمر ملزمان کی 30،30ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض ضمانت کی درخواستیں منظور کرتے ہوئے انہیں رہا کرنے کا حکم دیا ہے۔

مزید :

علاقائی -