عدالت میں پیش نہ ہونے پر 11ملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری
لاہور(نامہ نگار)ماڈل ٹاؤن کچہری کے جوڈیشل مجسٹریٹ نے عدالت میں پیش نہ ہونے پر چوری، شراب برآمدگی اور فراڈ کے مقدمات میں ملوث 11ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے پولیس کو حکم دیا کہ ملزمان کو 30مئی تک گرفتار کر کے عدالت میں پیش کیا جائے ۔لیاقت آباد اور کوٹ لکھپت پولیس نے ملزمان جمیل، وسیم، شعیب، زبیر،صہیب،بشیراوربدر سمیت دیگر ملزمان کے خلاف درج مقدمات کا چالان پیش کیا، پراسیکیوشن نے عدالت کو بتایا کہ ملزمان کو عدالت کی جانب سے طلبی کے نوٹسز بھی دئے جا چکے ہیں،ملزمان طلبی نوٹسوں کے باوجود عدالت میں پیش نہیں ہو رہے ہیں،ملزمان پرائس کنٹرول ایکٹ اور قن ویلنگ کے مقدمات میں ملوث ہیں،لہذاملزمان کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے ۔عدالت نے دلائل سننے کے بعد ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دئے ہیں۔