ڈکیتی کے مقدمے میں مجرم کو8ماہ قید کی سزا

ڈکیتی کے مقدمے میں مجرم کو8ماہ قید کی سزا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نامہ نگار)ماڈل ٹاؤن کچہری کے جوڈیشل مجسٹریٹ نے ڈکیتی کے مقدمے میں ملوث مجرم کو8ماہ قید کی سزا کا حکم سنا دیا ہے۔جوڈیشل مجسٹریٹ ظل ہما کے روبرو ٹاؤن شپ پولیس نے ملزم محمد عرفان کے خلاف درج مقدمات کا چالان پیش کیا،پراسیکیوشن نے عدالت کو بتایا کہ پولیس نے شہری کی درخواست پر نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا تھا،پولیس نے ملزم کو گرفتار کیااور وہ اعتراف جرم بھی کر چکا ہے،ملزم سے رقم بھی برآمد کی جا چکی ہے،ملزم چوری اور ڈکیتی کی مختلف وارداتوں میں ملوث ہے۔
،ملزم کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے،عدالت نے دلائل سننے کے بعدمذکورہ بالا حکم جاری کردیا ہے۔

مزید :

علاقائی -