تکذیب نکاح کا دعوی، فلمسٹار میرا کی والدہ غیرضروری گواہ قرار

تکذیب نکاح کا دعوی، فلمسٹار میرا کی والدہ غیرضروری گواہ قرار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور( نامہ نگار)فیملی سول جج نے فلمسٹار میرا کے تکذیب نکاح کے دعوے کی سماعت 25نومبرتک ملتوی کردی ہے۔اداکارہ میرا کے وکیل نے میرا کی والدہ کو غیرضروری گواہ قرار دیتے ہوئے ترک کردیا۔فیملی سول جج کی عدالت میں فلمسٹار میرا کے تکذیب نکاح کے دعوے کی سماعت روزانہ کی بنیاد پر جارہی ہے۔عدالت میں میرا کی والدہ شققت زہرا اور والد محمد سرور کو عدالت نے بطور گواہ طلب کیا تھا ،گزشتہ روزدونوں گواہ عدالت میں پیش ہوئے۔ میرا کے وکیل بلخ شیر کھوسہ نے والدہ شفقت زہرا کو غیرضروری گواہ قرار دیتے ہوئے اسے ترک کردیاجبکہ عدالت میں محمدسرور کا بیان قلمبند کیا گیا اور اس پرجرح ہونی تھی لیکن عتیق الرحمن کے وکیل نے عدالت سے جرح کے لئے مہلت طلب کی جس پرفاضل جج نے کیس کی مزید کارروائی 25نومبرتک ملتوی کرتے ہوئے گواہ محمد سرور کو آئندہ تاریخ کے لئے پابند کردیاہے۔

مزید :

علاقائی -