راجوندرکور قتل کیس،ملزم کے وکیل کو بحث کا آخری موقع ،سماعت آج پھر ہوگی

راجوندرکور قتل کیس،ملزم کے وکیل کو بحث کا آخری موقع ،سماعت آج پھر ہوگی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور( نامہ نگار)ایڈیشنل سیشن جج عرفان بسرا نے لاہورایئرپورٹ سے اغوا ء کرکے قتل کی جانے والی کینڈین خاتون راجوندرکور کے قتل کیس کی سماعت آج 24نومبر تک ملتوی کردی ہے۔ عدالت نے ملزم کے وکیل کو بحث کا آخری موقع دے دیا ہے۔عدالت میں سرور روڈ پولیس نے کینڈین خاتون راجوندرکور کو قتل کرنے کا چالان پیش کررکھا ہے۔جس میں مدعی کے وکیل نے اپنی بحث مکمل کرلی ہے لیکن ملزم حافظ شہزاد کے وکیل کی بحث تاحال باقی ہے۔ملزم کے وکیل کی عدم پیشی پر عدالت نے سماعت آج 24 نومبرتک ملتوی کرتے ہوئے وکیل کو بحث مکمل کرنے کے لئے آخری موقع دے دیا ہے ۔

مزید :

علاقائی -