اندراج مقدمہ کی رپورٹ پیش نہ کرنے پر ایس ایچ او فیکٹری ایریا کو شوکاز نوٹس

اندراج مقدمہ کی رپورٹ پیش نہ کرنے پر ایس ایچ او فیکٹری ایریا کو شوکاز نوٹس

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور( نامہ نگار)ایڈیشنل سیشن جج سیف اللہ ہنجرانے اندراج مقدمہ کی رپورٹ پیش نہ کرنے پر ایس ایچ او فیکٹری ایریا کو شوکاز نوٹس جاری کردیا ہے ۔درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ایس ایچ او فیکٹری ایریا امانت میں خیانت کا مقدمہ درج نہیں کر رہے ہیں،درخواست گزار کرامت نے جاوید کو اڑھائی لاکھ روپے بطور امانت دئیے تھے،رقم واپسی کے معاملے پر جاوید ٹال مٹول کر رہا ہے،جاوید کے خلاف تھانہ فیکٹری ایریا میں درخواست بھی دی گئی مگرایس ایچ او فیکٹری ایریا ملزم کے خلاف مقدمہ درج نہیں کر رہے ہیں ،ایس ایچ او فیکٹری ایریا عدالتی حکم کے باوجود رپورٹ پیش نہیں کر رہے۔

مزید :

علاقائی -