سادہ لوح شہریوں کو بیرون ملک نوکریوں کا جھانسہ دیکر لاکھوں لوٹنے والا مفرور انسانی سمگلر گرفتار

سادہ لوح شہریوں کو بیرون ملک نوکریوں کا جھانسہ دیکر لاکھوں لوٹنے والا مفرور ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(خبرنگار)ایف آئی اے کے انسداد انسانی سمگلنگ سرکل فیصل آباد نے کارروائی کرتے ہوئے سادہ لوح شہریوں کو بیرون ممالک نوکریاں دلوانے کا جھانسہ دے کر لاکھوں روپے لوٹ کر فرارکرنے والے عدالتی مفرور ملزم محمد مختار کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔ ایف آئی اے کے ذرائع کے مطابق ملزم مختار نے محمد اصغر نامی شہری سے 3 لاکھ 40 ہزار روپے مسقط میں ملازمت دلوانے کا وصول کیا اور ملازمت دلانے کی بجائے روپوش ہو گیا اس کے خلاف 2016 میں مقدمہ درج کیا گیا جہاں عبدالمجید نامی شہری سے 3 لاکھ 80 ہزار روپے مسقط ملازمت کے وصول کئے شہری کی درخواست پر ملزم کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا۔ تفتیش میں ملزم پر جرم ثابت ہونے کے بعد اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

مزید :

علاقائی -