عمران خان کیخلاف مقدمات مسلم لیگ ن کی سازش ، عدالت سے سر خرو ہونگے : تحریک انصاف

عمران خان کیخلاف مقدمات مسلم لیگ ن کی سازش ، عدالت سے سر خرو ہونگے : تحریک ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (نیوز ایجنسیاں ) پاکستان تحریک انصاف نے کہا ہے مسلم لیگ (ن )نے ایک سازش تحت حنیف عباسی سے عمران خان کیخلاف سپریم کورٹ میں مقدمہ کرایا،ٗ عمران خان ذاتی منی ٹریل د ے چکے ہیں، اب تحریک انصاف کی منی ٹریل پیش کررہے ہیں، عمران خان واحد سیاسی لیڈر ہیں جن پر پوری دنیا کے لوگ مالی معاملات پر اعتماد کرتے ہیں،ہم دوسری جماعتوں کی فنڈنگز کو دیکھنے کا مطالبہ کریں گے، مولانا فضل الرحمان کی جماعت کو جو لیبیا سے فنڈنگز ہوتی ہے اسکا بھی حساب ہونا چاہئے،ہمارے مخالفین کی خواہش ہے تحریک انصاف کو متنازع بنایا جائے،(ن)لیگ اب ٹکڑوں میں بٹنے جارہی ہے،خواجہ آصف سیالکوٹ میں ایک ڈسپنسری نہیں بنا سکے اور شوکت خانم پر تنقید کرتے ہیں۔ پیر کو میڈیا سے گفتگو میں ترجمان پی ٹی آئی نعیم الحق نے کہا ہمارے وکلاء نے بیرون ملک سے آنیوالی تمام رقوم کی تفصیلات جمع کرادی ہیں ، 21 سال سے تحریک انصاف کیساتھ ہوں مالی معاملات میں عمران خان جیسا سخت آدمی نہیں دیکھا۔ ہمارے تمام فنڈز کا آڈٹ ہوتا ہے اور الیکشن کمیشن میں جمع کرایا جاتا ہے آج تک کسی نے اعتراض نہیں کیا ،ملک میں سب سے زیادہ پیسہ لوگ شوکت خانم ہسپتال کو دیتے ہیں کیونکہ لوگ عمران خان پر اعتماد کرتے ہیں ،عمران خان کے ذاتی یا پارٹی کے معاملات ہوں ہم نے کبھی کچھ نہیں چھپایا اور نہ ہی قانون کی خلاف ورزی کی ۔اس موقع پر پی ٹی آئی رہنما ء فواد چوہدری کا کہنا تھا ایک لاکھ سترہ ہزار پاؤنڈ کی تفصیلات مانگی تھی ہم نے ساڑھے تین لاکھ کی منی ٹریل پیش کر دی ۔ حنیف عباسی کو کوئی نہیں جانتاتھا ،ایفیڈرین کے کوٹے ملے تو اب (ن )لیگ کے اہم رہنماء ہیں ، پی ٹی آئی کے راندہ درگاہ اکبر ایس بابر کہتے ہیں تین سال کی فنڈنگ کا حساب نہیں ، ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ10ء سے 17ء تک کے فنڈز کی تفصیلات سپریم کورٹ میں جمع کرائیں تین جلدوں میں تیس ہزار سے زائد افراد کی جانب سے دیئے گئے فنڈز کے حوالے سے تفصیلات شامل ہیں ۔ وہ لوگ جو پاکستان سے باہر خون پسینے کی کمائی واپس بھیجتے ہیں انکی حب الوطنی پر شک نہ کریں ،تین ملین ڈالر کے قریب رقم پی ٹی آئی کو ملی ،تمام پیسے آفشیل بینکنگ چینل سے آئے ، امریکہ کا قانون کہتا ہے کہ براہ راست فنڈنگ نہیں کی جاسکتی،ٗہم نے ایک ایجنٹ کمپنی کی خدمات حاصل کیں جسکے تمام عہدیدار پاکستان نژاد ہیں،ڈاکٹر نصر اللہ دو ہزار دس سے دو ہزار تیرہ تک فنڈنگ کے انچارج تھے۔فواد چوہدری نے کہا الیکشن کمیشن کے قوانین کے مطابق عمران خان نے دو سرٹیفکیٹس دئیے ، لوگ اعتماد کرتے ہیں تو ہمارا فرض ہے انکی تشویش کو دور کریں۔ عمران خان کبھی عوامی عہدے پر نہیں رہا۔ حکمران خاندان کے اثاثے پاکستان کے ایک صوبے کے اثاثوں سے زیادہ ہیں۔
تحریک انصاف

مزید :

علاقائی -