جوئے کے مقدمے میں ملوث 6 ملزموں کی ضمانت

جوئے کے مقدمے میں ملوث 6 ملزموں کی ضمانت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نامہ نگار)کینٹ کچہری کے جوڈیشل مجسٹریٹ شہباز حسن رانانے جوئے کے مقدمے میں ملوث 6 ملزموں کی ضمانت کی درخواستیں 50 ، 50 ہزار مچلکوں کے عوض منظور کرتے ہوئے انہیں رہا کرنے کا حکم دے دیا ہے ۔جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں ہڈیارہ پولیس نے ملزمان کے خلاف درج مقدمہ کا چالان پیش کررکھا ہے۔ ملزمان کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ مخالفین نے پولیس کے ساتھ ساز باز کر کے مقدمے میں ملوث کیا ہے ضمانتیں منظور کی جائیں ۔ فاضل جج نے ملزمان محمد فریاد، شہزاد، عامر، اللہ وسایا، محمد عرفان اور انور کی ضمانت کی درخواستیں منظور کرلیں۔

مزید :

علاقائی -