ہائیکورٹ بار کا وکلاء کے لئے یوگا کی کلاسز شروع کرنے کافیصلہ

ہائیکورٹ بار کا وکلاء کے لئے یوگا کی کلاسز شروع کرنے کافیصلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نامہ نگار خصوصی)لاہور ہائیکورٹ بار نے وکلاء کے لئے یوگا کلاسز شروع کرنے کافیصلہ کیا ہے۔ذہنی تھکاوٹ دورکرنے اورفٹنس کو برقراررکھنے کے لئے یہ یوگا کلاسز شروع کرنیکافیصلہ کیاگیاہے۔ خواہشمندوکلاء اپنے نام اورموبائل نمبرسمیت دیگرکوائف کے ہمراہ ہائیکورٹ بار کے ایڈمن آفس سے 3اپریل تک رابطہ کرسکتے ہیں۔
3اپریل کے بعد لاہورہائیکورٹ بارمیں یوگاکلاسزکاباقاعدہ آغازکردیا جائے گا۔
سیکرٹری ہائیکورٹ بارعامرسعید کی جانب سے وکلاء کی آگاہی کے لئے مختلف جگہوں پرنوٹس بھی آویزاں کردیئے گئے ہیں۔
یوگا کلاسز

مزید :

علاقائی -