بدعنوانوں کا احتساب پوری قوم کا مطالبہ بن چکا ہے، فرید احمد پراچہ

بدعنوانوں کا احتساب پوری قوم کا مطالبہ بن چکا ہے، فرید احمد پراچہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(پ ر)ڈپٹی سیکرٹری جماعت اسلامی پاکستان ڈاکٹر فرید احمد پراچہ نے کہا ہے کہ بدعنوانوں کا احتساب پوری قوم کا مطالبہ بن چکا ہے 18کروڑ پاکستانی عوام پانامالیکس میں آنے والوں اور ملکی قرضے معاف کرانے والوں کا احتساب چاہتی ہے۔ ان خیالا ت کااظہار انہوں نے گذشتہ رو ز ریلوے اسٹیشن پر کرپشن فری پاکستان ٹرین مارچ کی تیاریوں اور لاہور میں ٹرین مارچ کے استقبال کے انتظامات کا جائزہ لینے کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ پریس کانفرنس میں امیر جماعت اسلامی لاہور ذکر اللہ مجاہد، سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی لاہور محمد عمیر خان، سیکرٹری اطلاعات جماعت اسلامی لاہور عبدالعز یز عابد ، صدر پریم یونین لاہور ڈویژن قاضی عبدالودود و جی آئی یوتھ لاہور کے صدر شاہد نوید ملک و دیگر نے شرکت کی۔ڈاکٹر فرید احمد پراچہ نے کہا کہ ا مریکہ کے سامنے پاکستان کی خود مختاری کی کوئی حیثیت نہیں حالیہ ڈرون حملہ اس کی واضح مثال ہے۔ امیر جماعت اسلامی لاہور ذکر اللہ مجاہد نے پریس کانفرنس سے خطا ب کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت کے سامنے کرپشن کو جڑ سے اکھاڑنے کا کوئی ہدف نہیں اور قوم نے یہ فیصلہ کر لیا ہے کہ کرپشن اور پاکستان ایک ساتھ نہیں چل سکتے ، اس کے لیے ضروری ہے کہ قوم امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق کی آواز پر لبیک کہتے ہوئے ان کا ساتھ دیں ۔جماعت اسلامی کرپشن سے پاک دینی ، سیاسی جماعت ہے جو ملک کو اسلامی پاکستان اور خوشحال پاکستان دیکھنا چاہتی ہے ۔ہمیں اپنے معاشرے کی ترقی کے لیے اہل ، ایماندار اور نڈر قیادت کو آگے لانا ہوگا جو ملک اور قوم کا درد اپنے سینے میں رکھتی ہو تب ہی ملک کو موجودہ مسائل سے چھٹکارا ممکن ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ کل بروز بدھ 25مئی کوامیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق کی قیادت میں پشاور سے چلنے والے کرپشن فری پاکستان ٹرین مارچ کا لاہور میں شاندار استقبال کیا جائے گاجس میں مزدوروں ، طلبہ ، تاجر نتظیوں ،ا علماء اکرام اور دیگر مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے احباب شرکت اور امیر جماعت اسلامی پاکستان اور ان کے کارکنان کابھر پور استقبال کریں گے ۔

مزید :

علاقائی -