ختم نبوت کے قانون میں تبدیلی لاہور بارکا آج عدالتی بائیکاٹ کا اعلان

ختم نبوت کے قانون میں تبدیلی لاہور بارکا آج عدالتی بائیکاٹ کا اعلان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور( نامہ نگار) ختم نبوت پر ایمان دین اسلام کی بنیادی اساس ہے ،اس میں کسی قسم کی ترمیم کسی صورت قبول نہ کی جائے گی،نبوت کے قانون میں ردوبدل کے خلاف لاہور بارکے وکلاء نے آج25نومبر کو عدالتی بائیکاٹ کا اعلان کردیا ۔غلام مجتبیٰ چودھری ،مدثر چودھری ،عمیر جاوید ، رانا نعمان ، مرزا حسیب اسامہ ، شاہد نعیم ، رانا رحمن ناصر ودیگر نے وفاقی وزیر قانون سے مستفی ہونے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے ختم نبوت کے قانون میں تبدیلی کرکے نہ صرف پاکستان میں بسنے والے مسلمانوں بلکہ دنیا میں بسنے والے کڑورں مسلمانوں کے مذہبی جذبات مجروح کیے ،حکومت نے یہ تبدیلی اپنے غیر ملکی آقاؤں اور قادیانی لابی کو خوش کرنے کے چکر میں کی ،وکلاء نے مزیدکہاکہ لاالہ کی بنیاد پر بننے والے والے ملک آقا و مولا ﷺکی ختم نبوت پر حکومتی جماعت کا ڈاکہ کسی طور کامیاب نہیں ہونے دیا جائے اور اس فعل قبیح میں پیش پیش وفاقی وزیر قانون کو اپنے عہدے سے مستعفی ہو جانا چاہیے ،مزید برآں راجہ ظفر الحق کی سربراہی میں بننے والی کمیٹی کی رپورٹ کو کسی تبدیلی کے بغیرشائع کیا جائے تاکہ اس گھناؤنے جرم میں ملوث افراد کا محاسبہ کیا جا سکے۔

مزید :

علاقائی -