ملک مشکل وقت سے گزررہاہے ،سیاستدانوں کومتحدہوجاناچاہئے ،احسن اقبال
اسلام آباد(آن لائن)وفاقی وزیرترقی ومنصوبہ بندی احسن اقبال نے کہاہے کہ پاکستان تاریخ کے مشکل وقت سے گزررہاہے ،سیاستدانوں اورقوم کواختلافات بھلاکرمتحدہوجاناچاہئے ،پاکستان تحریک انصاف4کے بجائے 8حلقوں کی تصدیق کرائے ،حکومت تیارہے ۔نجی ٹی وی سے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ حکومت قیام امن کیلئے تمام ترتوانائیاں استعمال کررہی ہے ،حکومت نے امن کے قیام کیلئے طالبان کے ساتھ مذاکرات کاعمل شروع کیالیکن بدقسمتی کے ساتھ پایہ تکمیل تک نہیں پہنچا۔انہوں نے کہاکہ پاکستان تاریخ کے مشکل دورسے گزررہاہے۔دہشت گردی کے خاتمے کیلئے حکومت کوشش کررہی ہے ،قیام امن کیلئے سیاستدانوں اورپوری قوم کواختلاف بالائے طاق رکھتے ہوئے آگے بڑھناچاہئے اورمتحدہوناچاہئے ۔انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی چارکے بجائے آٹھ حلقوں کی تصدیق کرائے الیکشن نتائج میں کوئی فرق نہیں پڑیگا۔
انہوں نے کہاکہ حکومت نے پاکستان کی معیشت کی بہتری کیلئے مختلف پراجیکٹس پرکام کررہی ہے ،بیرونی ممالک کے سرمایہ کاربھی پاکستان کی حکومت پراطمینان کررہے ہیں اورپاکستان میں سرمایہ کاری کررہے ہیں ،پاکستان کی معیشت مضبوط ہورہی ہے ،دہشت گردی کے خاتمے کیلئے حکومت رات دن کوشاں ہے
احسن اقبال