ڈینگی ایکٹ کی خلافورزی، ملزم جیل منتقل

ڈینگی ایکٹ کی خلافورزی، ملزم جیل منتقل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار )ماڈل ٹاؤن کچہری کے جوڈیشل مجسٹریٹ نے ڈینگی کے مقدمے میں ملوث ملزم کو 14روز ہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا ہے ۔جوڈیشل مجسٹریٹ محمد اسد کے روبرو فیصل ٹاؤن پولیس نے ملزم علی سجادکے خلاف درج مقدمے کا چالان پیش کیا،پراسیکیوشن نے عدالت کو بتایا کہ ڈینگی انسپکشن ٹیم نے دوران چیکنگ ملزم کے گھرسے ڈینگی لاروا برآمد کیا، ملزم کی غفلت کی وجہ سے ڈینگی لاروا کی افزائش میں اضافہ ہوا۔

مزید :

علاقائی -