کرپٹ ترین حکمرانوں کا کاؤنٹ ڈاؤن شروع ہو گیا، محمود الرشید

کرپٹ ترین حکمرانوں کا کاؤنٹ ڈاؤن شروع ہو گیا، محمود الرشید

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور( نمائندہ خصوصی)پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں محمود الرشید نے کہا ہے کہ ملکی تاریخ کے کرپٹ ترین حکمرانوں کا کاؤنٹ ڈاؤن شروع ہو گیا،پنجاب اسمبلی میں گزشتہ روز صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ میاں نواز شریف کے عہدے چھوڑنے کیلئے دو ججوں کے اختلافی نوٹ ہی کافی تھے لیکن وزیر اعظم اقتدار کو عوامی خدمت نہیں خود کوبچانے کیلئے ڈھال کے طور پر استعمال کر رہے ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ آئندہ ہفتے عوام میں یونین کونسل کی سطح پر سپریم کورٹ فیصلے کی اردو ترجمہ والی کاپیاں تقسیم کر کے عوام کو اصل فیصلے سے آگاہ کرینگے۔
میاں محمود الر شید

مزید :

علاقائی -