الطاف حسین مسلسل پاکستان دشمنی میں پیش پیش ہیں :خواجہ آصف

الطاف حسین مسلسل پاکستان دشمنی میں پیش پیش ہیں :خواجہ آصف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک/ آن لائن) وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ الطاف حسین مسلسل پاکستان دشمنی میں پیش پیش ہیں اور اس کا برملا اظہار بھی کر رہے ہیں۔ پاکستان کی سالمیت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔ پاکستان کی دفاعی صلاحیت میں چین کا بڑا ہاتھ ہے، چین کے ساتھ مل کر پاکستان کادفاع ناقابل تسخیر بنائیں گے۔نجی ٹی وی چینل کے پروگرام ’ میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ الطاف حسین کی پاکستان دشمنی قوم کے سامنے ہے۔ بانی ایم کیو ایم کے ساتھ کون لوگ کھڑے ہیں ان کے حامیوں کی نشاندہی ہونی چاہئے۔ سعودی عرب نے جنرل راحیل شریف کے لئے تحریری درخواست دی تھی۔ پاکستان نے سعودی عرب کی درخواست پر جنرل راحیل شریف کو 39ممالک کی افواج کی سربراہی کے لیے اجازت دے دی ۔نندی پور منصوبے سے اپریل میں 525میگاواٹ بجلی حاصل ہوگی۔ کاسا منصوبے سے حاصل بجلی گرمیوں میں لوڈشیڈنگ سے نجات میں استعمال ہوگی۔
خواجہ آصف

مزید :

علاقائی -