سونا سمگل کرنے پرگرفتار پی آئی اے کی ایئرہوسٹس 9ماہ بعدضمانت پر رہا
لاہور(نامہ نگار) لاہور سے نیویارک 2کلو سے زائدسونا سمگل کرنے کے مقدمہ میں ملوث 9ماہ سے گرفتار پی آئی اے کی ایئرہوسٹس نذہت بخاری ضمانت پررہا ہو گئی۔درخواست منظور کرتے ہوئے اسے رہا کرنے کا حکم دے دیا ہے ۔نذہت بخاری کے خلاف کسٹم پولیس نے 22اگست کو مقدمہ درج کیا تھا ،ملزمہ 2کلو 5گرام سونانیویارک لے کر جا رہی تھی ۔
اس سے قبل لاہور ائیر پورٹ سے رنگے ہاتھوں گرفتار ہونے والی پی آئی اے کی سینئر ائیر ہوسٹس نزہت بخاری نے کسٹمز حکام کی تفتیش کے دوران سمگلنگ کا اعتراف کیا ۔اس کا کہنا تھا کہ لاہور سے روانگی سے ایک رات پہلے اس نے ہوٹل کے کمرے میں معظم نامی شخص سے جیولری وصول کی جس سے پہلی ملاقات برطانیہ میں ہوئی اور اسی ملاقات کے دوران سونا سمگلنگ کا پلان بھی تیار کیا گیا ۔نزہت بخاری نے بتا یا کہ سونا سمگل کرنے کے عوض معظم نے اسے طے شدہ معاہدے کے تحت برطانوی پاﺅنڈز میں بھاری رقم ادا کرنی تھی لیکن وہ لاہور میں ہی پکڑی گئی ۔