افغانستان سے پاکستان سرحدی علاقے میں چیک پوسٹ پر حملہ ،1اہلکار شہید ،2زخمی

افغانستان سے پاکستان سرحدی علاقے میں چیک پوسٹ پر حملہ ،1اہلکار شہید ،2زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


مہمند ایجنسی( آن لائن ) افغانستان سے پاکستانی سرحدی علاقے میں سیکیورٹی چیک پوسٹ پر حملے میں ایک اہلکار شہید اور دو زخمی ہو گئے.مہمند ایجنسی کی تحصیل صافی میں چیک پوسٹ پر دہشت گردوں نے حملہ کیا۔ذرائع کے مطابق سرحد پار سے آنے والے دہشت گردوں نے تحصیل صافی میں شیخ بابا چیک پوسٹ کو نشانہ بنایا۔ذرائع کا کہنا تھا کہ حملہ کرنے والے دہشت گرد سیکیورٹی فورسز کی جوابی فائرنگ کے بعد فرار ہوگئے۔دہشت گردوں کے حملے میں زخمی ہونے والے اہلکاروں کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے پشاور کے کمبائنڈ ملٹری ہسپتال (سی ایم ایچ) منتقل کردیا گیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔واضح رہے کہ ماضی میں بھی کئی بار افغانستان کی حدود سے پاکستانی سرحدی علاقے میں قائم سیکیورٹی چیک پوسٹوں پر حملے کیے جاچکے ہیں، جن میں متعدد سیکیورٹی اہلکار ہلاک اور زخمی ہوئے۔افغانستان کی حدود سے پاکستانی علاقوں میں فائرنگ کے علاوہ کئی بار مارٹر گولے بھی فائر کیے جاچکے ہیں۔

مزید :

علاقائی -