کراچی ،سہراب گوٹھ کے قریب پولیس مقابلہ ،کالعدم تنظیم کے 4دہشتگرد ہلاک

کراچی ،سہراب گوٹھ کے قریب پولیس مقابلہ ،کالعدم تنظیم کے 4دہشتگرد ہلاک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 کراچی (این این آئی) کراچی کے علاقے سہراب گوٹھ الآصف اسکوائر کے قریب مبینہ پولیس مقابلے میں کالعدم تنظیم کے 4دہشت گرد مارے گئے ،ملزمان کے قبضے سے بھاری اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔اس ضمن میں ایس ایس پی ملیر راؤانوار نے بتایا کہ پولیس کو خفیہ اطلاع ملی تھی کہ کچھ دہشت گرد سہراب گوٹھ الآصف اسکوائر کے قریب چھپے ہوئے ہیں جس پر پولیس نے چھاپہ مارکارروائی کی تو دہشت گردوں نے پولیس پارٹی کو دیکھتے ہی دستی بموں سے حملہ کردیا ۔جوابی کارروائی میں 4دہشت گرد مارے گئے جن کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے ۔دہشت گرد پولیس کو متعددسنگین وارداتوں میں مطلوب تھے ۔دہشت گردوں سے بھاری تعداد میں اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے ۔پولیس نے لاشوں کو تحویل میں لے کر جناح ہسپتال منتقل کردیا ۔راؤ انوار نے بتایا کہ مقابلے کے دوران دہشت گردوں کے کچھ ساتھی فرار ہونے میں بھی کامیاب ہوئے ہیں جن کی گرفتاری کے لیے پولیس نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا ہے ۔

مزید :

علاقائی -