سعودی ائیرلائنز کا پرائیویٹ سکیم کا 40روزہ اور شارٹ حج کاکرایہ جاری

سعودی ائیرلائنز کا پرائیویٹ سکیم کا 40روزہ اور شارٹ حج کاکرایہ جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈویلپمنٹ سیل)روزنامہ پاکستان کی خبر پر ایکشن،سعودی ائیرلائنز نے حج2017ء کا پرائیویٹ سکیم کا 40روزہ اور شارٹ حج کرایہ جاری کر دیا، 40 روزہ حج کرایہ ایک لاکھ5ہزار سے ایک لاکھ17ہزار تک جبکہ شارٹ حج کا کرایہ ہائی سیزن ایک لاکھ 17ہزار سے ایک لاکھ 35ہزار تک ہو گا،سعودی ائیرلائنز کی طرف سے حج کرایہ جاری نہ کرنے کی توجہ روزنامہ پاکستان نے خبر کے ذریعے دلائی تھی ،25اپریل کو خبر شائع ہوئی 26اپریل کو سعودی ائیر لائنز نے حج کرایہ جاری کر دیاہے،سعودی ائیرلائنز نے گزشتہ سال سے کم کرایہ دیا ہے مگر گورنمنٹ کے 40روزہ سرکاری حج کرایہ 95ہزار کے مقابلے میں 10ہزار زیادہ ہے جبکہ پرائیویٹ سکیم کا 22ہزار روپے کرایہ زیادہ ہے۔
کرایہ

مزید :

علاقائی -