لاہور ڈیو یلپمنٹ اتھارتی کا 13ارب مالیت کے 4میگا پراجیکٹس شروع کرنیکا فیصلہ
لاہور (اپنے خبر نگار سے)لاہور ڈیویلپمنٹ اتھارٹی 13ارب روپے سے 4میگا پراجیکٹس شرو ع کر رہا ہے ،جن میں سے 6ارب روپے سے موہلنوال لاہور سے جڑانوالہ روڈ شیخو پورہ تک شرقپور بائی باس بنایا جا رہا ہے ،3ارب روپے سے جوہر ٹاؤن سے رنگ روڈ تک لاہور کینال کے متوازی روڈ بنایا جائے گا،2.50ارب روپے سے سٹریکچر پلان روڈ جوہر ٹاؤن سے خیابان جناح روڈ تعمیر کی جا ئے گی 1ارب 10کروڑ کی لاگت سے بیدیاں برکی روڈ کی توسیع منصوبہ شامل ہیں۔تفصیلات کے مطابق لاہور ڈیویلپمنٹ اتھارٹی نے صوبائی دارا لحکو مت میں 13ارب روپے کی لاگت سے 4میگا پراجیکٹس شروع کر رہا ہے ،جن میں سے ایک شرقپور بائی باس بنیا جا رہا ہے جو کہ موہلنوال لاہور سے جڑانوالہ روڈ شیخوپورہ تک 6ارب روپے کی لاگت سے سڑک بنائی جائے گی جبکہ 3ارب روپے سے جوہر ٹاؤن سے لاہور رنگ روڈ تک لاہور کینال کے متوازی روڈ بنائی جائے گی ،ماسٹر پلین کے مطابق سٹریکچر پلان روڈ پر 2.50ارب خرچ کئے جائے گے جو کہ جوہر ٹاؤن سے خیابان جناح تک بنائی جا ئے گی ،جبکہ بیدیاں برکی روڈ توسیع منصوبہ پر 1ارب10کروڑ روپے خرچ کئے جا رہے ہیں ایل ڈی اے حکام کے مطابق ان پراجیکٹس کو بہت جلد شروع کیا جارہا ہے ،اور ریکارڈ ٹائم میں مکمل کئے جائیں گے ۔
میگا پراجیکٹس