مانگا منڈی،عید کے ایام میں ڈاکو اور چور متحرک،لاکھوں لوٹ لئے
مانگا منڈی (نمائندہ خصوصی) عید کے روز دن دیہاڑے لاکھوں روپے چوری کی واردات، مانگاگاؤں جانے والے راستہ پر راہگیروں سے ہزاروں روپے لوٹ لئے گئے۔ تفصیلات کے مطابق ہسپتال روڑ پر ڈاکو ؤں نے ناکہ لگا رکھا تھا،ایک شیر فروش سے 7ہزار روپے اور موبائل فون چھین لئے ۔15پر کال کے باوجود آدھا گھنٹہ تک پولیس نہ پہنچی،ڈاکوراہگیروں کو آسانی سے لوٹتے رہے۔عید کے روز ہی چوردن دیہاڑے داتا کریانہ سٹور کے تالے توڑ کر لاکھوں روپے چرا کر فرار ہو گئے ۔دوکان کا مالک خالد محمود 7 بجے کے قریب دوکان بند کر کے عید کی نماز پڑھنے گیا،پیچھے سے چوروں نے دکان کا صفایا کر دیا۔ ایک لاکھ 70 ہزار روپے غائب تھے۔ 15پر کال کے بعد پولیس موقع پر پہنچ گئی اور دکان مالک کو عید کے بعد تھانے آنے کا کہا گیا۔ واضح رہے کہ رمضان المبارک کے آخری عشرہ سے لے کرعید تک کسی بھی واردات کا مقدمہ درج نہیں کیا گیا ۔شہریوں اور تاجر برادری نے مقدمات درج نہ ہونے کی شدید مذمت کی ہے ۔