پنجاب میں مقابلے کے امتحانات میں خواتین کا کوٹہ ختم کرنے کیخلاف درخواست پرجواب طلب
لاہور ( نامہ نگار خصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب میں مقابلے کے امتحانات میں خواتین کا کوٹہ ختم کرنے کیخلاف درخواست پر پبلک سروس کمیشن اور پنجاب حکومت سے 20 اپریل تک جواب طلب کر لیا۔ عدالت نے پبلک سروس کمیشن کے سینئر افسر کو بھی آئندہ سماعت پر پیش ہونے کا حکم دے دیا۔چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ سید منصور علی شاہ نے مہک عباس سمیت دیگر کی درخواست پر سماعت کی۔ درخواست گزار کی طرف سے مشتاق موہل ایڈووکیٹ نے موقف اختیار کیا کہ پنجاب میں سرکاری ملازمتوں کیلئے مقابلے کے امتحانات لئے جاتے ہیں۔ لیکن حکومت نے مقابلے کے امتحانات میں خواتین کا 15 فیصد کوٹہ ختم کر دیا ہے۔
کوٹہ