چوروں نے ریڑھی بانوں کو بھی نہ بخشا، ریڑھی سمیت سامان لے گئے

چوروں نے ریڑھی بانوں کو بھی نہ بخشا، ریڑھی سمیت سامان لے گئے
چوروں نے ریڑھی بانوں کو بھی نہ بخشا، ریڑھی سمیت سامان لے گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(کرائم سیل)تھانہ گڑھی شاہو کے علاقہ میںچوروں نے ریڑھی بانوں کو بھی نہ بخشا،رات گئے ریڑھی سمیت تمام سامان چوری کر لیا گیا ،پولیس نے کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔نمائندہ" پاکستان" سے گفتگو کرتے ہوئے متاثرہ شخص محمد اعظم اور اس کے دوست ریاض نے بتایا کہ وہ پھلوں کی ریڑھی لگا کر گزر بسر کرتے ہیں۔گزشتہ رات محمد اعظم کام سے واپس آیا اور اس نے اپنی ریڑھی کو گھر کے باہر کھڑا کیا اور خود گھر میں چلا گیا 15 منٹ کے بعد جب وہ باہر نکلا تو اس کی ریڑھی فروٹ سمیت غائب تھی ۔اس نے ریڑھی کو آس پاس کی گلیوں میں تلاش کیا لیکن اس کا کچھ پتہ نہیں چلا جس پر اس نے پولیس کو اطلاع دی جنہوں نے موقع پر پہنچ کر کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ علاقہ میں چوری کی وارداتیں عام ہو گئی ہیں ،پولیس حکام اس کا نوٹس لیں۔

مزید :

علاقائی -