خواب میں مکھیاں مارنے والے ہوشیار ہوجائیں ،ایسی تعبیر جو انسان کو ان لوگوں سے ملوا سکتی ہے جس سے وہ ملنا پسند نہیں کرتے ،یہ کون لوگ ہیں ،جا نئے اس خواب کی تعبیر

روشن کرنیں

لاہور(نظام الدولہ)جو لوگ دن کو مکھیاں نہیں مارسکتے بسا اوقات انہیں خواب میں مکھیاں مارنے کا موقع مل جاتا ہے۔انسان اور مکھی میں بڑی گہری قربت ہے۔اس لئے خواب میں بھی چلی آتی ہے لیکن جب یہ خواب میں آتی ہے تو اسکی تعبیر بڑی ہولناک اور عجیب بھی ہوسکتی ہے۔حضرت ابراہیم کرمانی ؒ کا فرمان ہے ” جسے خواب میں مکھیاں دیکھائی دیں ،ایک ہو یا زیادہ،اسی نسبت سے وہ اپنے اردگرد حاسد اور کمینے لوگوں کو پائے گا۔اگر دیکھے کے مکھیاں اسکے اردگرد منڈلا رہی ہیں تو وہ حاسدوں کے درمیان رہ کر کام کرے گا“
مکھی کو خواب میں دیکھنا کسی کمینے یا حاسد یا مفلس کو دیکھنے کے مترادف ہوگا۔اگر دیکھے کہ مکھی کان میں گھس گئی تو کسی کمینے سے بری بات سنے گا۔اور اسکو کوفت ہوگی۔ خواب میں دیکھ لے کہ اسکے گھر بہت سی مکھیاں ہیں تو لوگ اسکی باتوں کا چرچا کریں گے۔یہ دیکھ لے کہ مکھیوں نے اسکو کاٹا ہے تو حاسد و کمینے لوگ اسکے دوستوں سے حسد کریں گے۔ خواب میں مکھیاں مارنا حاسدین سے نجات پانے کی علامت ہے۔

خواب میں مکھیاں ناک اور منہ میں بھی جاسکتی ہیں۔اسکی تعبیر یہ ہے کہ وہ شخص کسی کمینے یا حاسد سے مال حاصل کرے گا لیکن بعد میں نقصان اٹھائے گا۔(واللہ اعلم بالصواب)

ڈیلی پاکستان کے یو ٹیوب چینل کو سبسکرائب کرنے کیلئے یہاں پر کلک کریں