شادی ہوتے ہوتے رہ جائے تو یہ وظیفہ پڑھنا شروع کردیں

شادی ہوتے ہوتے رہ جائے تو یہ وظیفہ پڑھنا شروع کردیں
شادی ہوتے ہوتے رہ جائے تو یہ وظیفہ پڑھنا شروع کردیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

شادی پر بندش کو ختم کرنا آسان بھی ہے اور مشکل بھی ،اصل بات نیت اور خلوص کی ہے کہ انسان جب اللہ کو اپنی مدد کے لئے پکارتا ہے تو اسکی دعا میں کتنی عاجزی اور اپنے گناہوں پر کتنی شرمندگی ہے۔

آج کل جس دور میں سے ہم گزر رہے ہیں بچے بچیوں کی شادیوں میں بعض اوقات ایسی رکاوٹیں حائل ہو جاتی ہیں کہ والدین پریشانی ہو جاتے ہیں۔ جس بچے یا بچی کو یہ مسئلہ درپیش ہو وہ بعداز نماز عصر1156مرتبہ اول و آخر7مرتبہ درود پاک کے ساتھ 40دن یافتاح پڑھے ۔اگر بچہ یا بچی نہ پڑھ سکیں تو ان کے والد یا والدہ میں سے کوئی ایک اس وظیفے کو مکمل کرے ۔ان شاءاللہ شادی کی راہیں کھل جائیں گی۔عمل کے دوران ہی مشکل آسان ہو تی ہوئی نظر آئے گی۔ لیکن یادرہے کہ ایسے تمام وظائف جن میں خاص مدت بتائی گئی ہوتی ہے۔اگر کسی کا کام اس خاص مدت سے پہلے بھی ہو جائے تو اسے وہ مدت پورا کرنا لازم ہے ۔اس کے بعد وہ شکرانے کے نوافل ادا کر سکتا ہے۔

سانس کی گھٹن اور دمے سے خلاصی کا وظیفہ
۔۔۔۔
پیر ابو نعمان رضوی سیفی فی سبیل للہ روحانی رہ نمائی کرتے اور دینی علوم کی تدریس کرتے ہیں ۔ان سے اس ای میل پررابطہ کیا جاسکتا ہے۔peerabunauman@gmail.com

مزید :

روشن کرنیں -